“شو میں رومانس ہوگا” حریم نے کس شخصیت کو کال کرکے یہ الفاظ کہے؟ ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی حریم شاہ کو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دیکھے جاسکتا ہے، اداکارہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں، حریم نے اپنی نئی ویڈیو میں شو کے دوران ایک شخصیت کو کال کرتے شو میں آنے کی دعوت دی۔

ٹک ٹاک ذریعے اپنی پہچان بنانے والی حریم شاہ کی آئے روز نئی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں،معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، انسٹاگرام اکاؤئٹ پر حریم شاہ نے ایک اور نئی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک شو کے دوران کال کررہی ہیں اور سامنے آنے والی تصایر میں مفتی عبدالقوی نظر آرہا ہے جس سے لگ رہا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی قوی کو ہی کال ملائی ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، حریم شاہ”کون والا شو” میں موجود ہیں، شو کے دوران کال پر بات کرتے ہوئے حریم نے کہا کہ حال احوال پوچھنے کے بعد کہا کہ میں آج کل ایک نیا شو کررہی ہوں، اور مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ نا اپنے ساتھ اپنی پیاری سی” کپل” کو لے کر آنا، شو میں تھوڑا بہت رومانس بھی ہوگا۔

کال پربات کرتے اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو تو ویسے بھی رومانس پسند ہے اور ساتھ مسکراتی بھی نظر آرہی ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سٹار نے اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی، ویڈیو میں ٹک ٹاک سٹار اپنے شوہر کے ساتھ موجود تھیں اور پیار سے بلال شاہ کی طرف دیکھتے اپنا سر شوہر کی ٹانگ پر رکھ دیتی ہیں۔شیئر کی گئی اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ کی فلم’پلان’ کا گانا’ پیار آیاپیار آیا’ چل رہا ہے۔