پولیس نےاسلحہ کی نمائش کرنیوالے ٹک ٹاکر کا “سافٹ ویئر اپڈیٹ” کردیا
لاہور (قدرت روزنامہ) ٹِک ٹاک کا شوقین ملزم سلاخوں کے پیچھے، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ مہنگی پڑ گئی،سمن آباد پولیس نے ملزم زاہد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ملزم زاہد کے قبضہ سے پستول و گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ایس ایچ او فرقان محمود کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔