پاکستان خطے کا مہنگا ترین ملک، رپورٹ میں انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)تولا ایسوسی ایٹس نے پاکستانی معیشت کا علاقائی ممالک سے موازنہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے کا مہنگا ترین ملک ہے، پاکستان میں مہنگائی 11.53 فیصد ہے۔ بھارت میں مہنگائی 4.9 فیصد ، بنگلہ دیش میں 5.7 اور سری لنکا میں 9.9 فیصد ہے۔ پاکستان فی کس آمدنی کے لحاظ دنیا اور خطے کے ممالک میں سب سے نیچے ہے۔ پاکستان کی فی کس آمدن 1194 ڈالرز، بھارت میں فی کس آمدن 1901 ڈالرز، بنگلہ دیش میں فی کس آمدن 1969 اور سری لنکا میں فی کس آمدن 3689 ڈالرز ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شرح سود خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں شرح سود 9.75 فیصد ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں شرح سود 4 فیصد سری لنکا میں شرح سود 5 فیصد ہے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے کے ممالک میں سب سے کم ہے۔

پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد، بھارت کی معاشی شرح نمو 8.2 فیصد، بنگلہ دیش کی معاشی شرح نمو 6.8 فیصد اور سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد ہے۔