ہمایوں سعید کا اہلیہ سے متعلق دلچسپ انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار ہمایوں سعید کی جانب سے اہلیہ کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

ہمایوں سعید نے اہلیہ، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور ہر صورتحال میں ساتھ دینے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)


ہمایوں سعید نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’1998ء میں شادی کے بعد یہ اُن کا بیرون ملک پہلا دورہ تھا، اُن کے ثمنیہ کے ساتھ یہ سارے سال بہت خوبصورت، روشن، ہنسی اور خوشیوں سے بھرے گزرے ہیں، ایک ایسی روشنی جو سورج سے بھی زیادہ روشن ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں سیم۔’
ہمایوں سعید نے اپنی اس پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ بات بھی لکھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلے کبھی ہم گود میں اٹھاتے تھے اب یہ خود ہی اٹھا لیتی ہے مجھے۔‘