وجیہہ کے سابق شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا، تفتیشی ذرائع

ہنگو (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اغواء کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف پولیس تفتیش کے دوران کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وجیہہ کو 16 اکتوبر کو ہی قتل کردیا گیا تھا، ملزم رضوان نے وجیہہ کی لاش ہنگو میں دفن کردی تھی۔
تفتیشی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم رضوان کے والد بھی قتل میں مدد کے الزام میں گرفتار ہیں جبکہ آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس ٹیم لاش برآمدگی کے لیے ہنگو روانہ ہوگئی ہے۔