شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ مجھے رمیز راجہ کی ہر ٹور میں الگ کوچ کی پالیسی سے اختلاف ہے . اگر دورے میں پرفارمنس اچھی نہیں تھی تو اسکی ذمہ داری کون لے گا پلئیر یا کوچ؟ . ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق جیسے کرکٹرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں کوچ ہونا چاہیے اور ون ڈے اور ٹی20 میں الگ ہونا چاہیے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)شاہد آفریدی نے فاسٹ باولرمحمد عامر کامعاملہ خراب کرنے کا ذمہ دار بورڈ اور میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کھلاڑیوں سے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے نہ کہ میڈیا کے ذریعے پلیئرز کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے .
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پی سی بی انتظامیہ نے محمد عامر کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور بہتر کھلاڑی کو ضائع کیا، عامر کو اختیار حاصل ہے اور اسکی مرضی ہے چاہے وہ ایک فارمیٹ کھیلے یا تمام، لیکن معاملے کو خراب کرنے میں بورڈ کو قصور وار سمجھتا ہوں .
متعلقہ خبریں