ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو چپ کرادی۔۔دلچسپ ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور دلچسپ ویڈیو شیئر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزانے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ویڈیو میں ان کے ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک بھی موجود ہیں۔جب کیمرہ شعیب ملک کی طرف جاتا ہے تو شعیب ملک اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں” میں تم سے پیار نہیں کرتا “جس پر ثانیہ مرزا شعیب ملک کو ایک گانے کے بول دہرا کر جواب دیتی ہیں ”اس میں تیرا گھاٹا میرا کچھ نہیں جاتا “شعیب ملک پریشانی میں سرکھجاتے ہوئے شرمندہ سے ہوتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے ویڈیو کے کمنٹس میں شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ” بڈھے آپ ہار گئے،، ۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پرلوگ اس ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔اس ویڈیو کئی لوگوں نے پسند کیا ۔