عرب دنیا

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ، 2 افراد جاں بحق

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں ایک سعودی اور ایک یمنی شہری شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق میزائل آبادی پر گرنے کی وجہ سے گاڑیوں اور دوکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عرب عسکری اتحاد برائے یمن حوثیوں کے ٹھکانے پر 36 حملے کیے تھے جس میں 310 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک اور 28 عسکری گاڑیاں تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔
عرب عسکری اتحاد کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ حوثی دہشت گرد مارب میں شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تاہم ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں