حریم شاہ کی شادی لیکن میاں بیوی کی کتنے بچوں کی خواہش ہے؟ شرماتے ہوئے سب بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا اور بعد میں ان کے شوہر کی تصاویر بھی سامنے آگئی تھیں، اب ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کی شادی کراچی میں ہوئی تھی ، شوہر نامدار کو دو بچے پسند ہیں تو حریم شاہ کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں حریم نے بتایا کہ میں شادی بہت سکون اور خاموشی سے کرنا چاہتی تھی، دکھاوا کرنا نہیں چاہتی تھی، لوگ شادیوں میں دکھاوا کرتے ہیں اسراف کرتے ہیں میں یہ سب نہیں چاہتی تھی۔بچوں کے بارے سوال پر بلال شاہ نے کہا کہ انہیں دو بچے پسند ہیں جبکہ حریم کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت سارے پسند ہیں پوری کرکٹ ٹیم ہونی چاہئے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی۔
بلال شاہ نے حریم شاہ کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بیوقوف ہیں، بہت جلد ہر کسی پر بھروسہ کرلیتی ہیں، لہذا میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ فوراً ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔سیاستدان سے شادی کے اعلان بارے سوال پر حریم شاہ نے کہا بلال شاہ کا تعلق بھی سیاست سے بہت گہرا ہے اور اس وقت جو میں نے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں تو وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا۔