کے پی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں عید پر تین روزہ سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری کردیا گیا۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 19، 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عید کی تعطیلات سے قبل تمام ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں منتقل کر دی گئی ہیں۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومتِ بلوچستان نے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی مکمل کر دی ہے تاکہ تمام ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
تمام متعلقہ محکموں کو پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں کہ عید سے قبل ادائیگیوں کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ملازم کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

WhatsApp
Get Alert