ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانیوں کی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے، خواجہ محمد آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) افغان طالبان رجیم کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے یہ دعویٰ انکی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں۔نہتے شہریوں ، مارکیٹوں اور سکولوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ معصوم بچوں کو خون سے نہلاتے ہیں، منشیات کی اسمگلنگ جنکا ذریعہ آمدن ہو۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا محسن کش لوگ اس ریاست پہ حملہ آور ہیں جس نے 50 سال سے انکو پناہ گاہ میسر کی ہے، جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اسکو آنر نہیں کرتے ۔ اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کے لئے تاوان مانگتے ہیں۔ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف ان کو پناہ دی بلکہ ان کے لئے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے ۔ 3 نسلوں کی مہمان نوازی کی، ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن انکی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے ،اللہ ہمیں معاف کرے آمین!

WhatsApp
Get Alert