عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں کا دن ہوتا ہے تو لاہور ہائیکورٹ اور بار کونسلز کے ارکان جن کو ٹکٹ دیئے وہ علیمہ خان کے ساتھ کیوں نہیں جاتے؟فواد چودھری


لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں کا دن ہوتا ہے تو لاہور ہائیکورٹ اور بار کونسلز کے ارکان جن کو انصاف لائرز فورم نے ٹکٹ دیئے وہ علیمہ بی بی کے ساتھ کیوں نہیں جاتے؟
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا دراصل انصاف لائرز فورم اور حامد خان گروپ عمران خان کے نام کا ٹکٹ بیچتے ہیں اور مسلسل ایسے لوگوں کو ٹکٹ دئیے گئے جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، علیمہ بی بی سلمان راجہ اور حامد خان کو بھی پوچھیں صرف ارکان قومی یا صوبائی اسمبلی کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں ہو گا۔

WhatsApp
Get Alert