“دن رات لیتی ہے” عید پر چاہت فتح علی خان کا ذومعنی گانا جاری ہوتے ہی وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)اوٹ پٹانگ اندازِ گلوکاری کی وجہ سے متنازع شہرت رکھنے والے چاہت فتح علی خان نے عید الفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا جاری کر دیا ہے۔
گانے کا پرومو انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے ملے جلے، بلکہ زیادہ تر طنزیہ اور مزاحیہ تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔
نئے گانے کے بول “دن رات لیتی ہے” جیسے ذومعنی الفاظ پر مشتمل ہیں، جنہوں نے حسبِ روایت ایک بار پھر لوگوں کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کر لی۔
ٹریلر سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے تنقید، مذاق اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کئی افراد نے انہیں ایک بار پھر ہدفِ تنقید بنایا۔
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید اور طنز کے باوجود گانے نے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ویوز، شیئرز اور تبصرے سمیٹ لیے، جو سوشل میڈیا پر بہرحال ان کی متنازع پذیرائی کا ثبوت ہے۔
