قرآن پاک کے دنیا کے سب سے بڑے نسخے کی نقاب کشائی

دمشق(قدرت روزنامہ)لیلۃ القدر 2026 کو شام کے تاریخی شہر دمشق میں واقع جامعہ امویہ میں دنیا کے سب سے بڑے نسخہ قرآن کی نقاب کشائی کی گئی، اس کی تحریر میں 33 خطاطوں نے حصہ لیا۔
یہ نسخہ قرآن اپنی منفرد جسامت اور خوبصورتی کی وجہ سے نمایاں ہے اور اس کے صفحات انتہائی باریک خطاطی اور نفیس آرٹ ورک سے مزین ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ قرآن نہ صرف مذہبی اہمیت رکھتا ہے بلکہ تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے بھی بے حد قیمتی ہے۔
نقاب کشائی کا مقصد زائرین کو قرآن کے عظیم نسخے کے قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرنا اور جامعہ امویہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جو اسلام کی ابتدائی صدیوں کا اہم مرکز رہی ہے۔ زائرین کا کہنا ہے کہ اس نسخے کو دیکھنا روحانی اور بصری دونوں لحاظ سے ایک شاندار تجربہ ہے۔
