ایران اگر قطر پر حملہ کرتا ہے تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری بیان میں کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائ*یلی حم*لے کا امریکا کو علم نہیں تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے اور اسرائ*یل دوبارہ وہاں حم*لہ نہیں کرے گا۔
امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر پر حم*لہ کیا تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا اور ایسا حم*لہ کیا جائے گا جس کی شدت ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حم*لے بلا جواز اور غیر منصفانہ تھے اور اگر دوبارہ ایسا ہوا تو وہ خطرناک حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے قطر پر دوبارہ حم*لہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، تاہم امریکا اس سطح کی تشدد اور تباہی کی اجازت نہیں دینا چاہتا کیونکہ اس کے ایران پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔
