مکہ مکرمہ میں رمضان کے آخری روز بارش کا خوبصورت منظر

مکہ(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے آخری ایام میں آج نماز تہجد کے اختتام کے فوراً بعد مکہ مکرمہ میں شدید بارش ہوئی۔
مسجد الحرام میں زائرین موسم کی تبدیلی اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان مقدس مقامات کے خوبصورت مناظر وائرل ہوگئے ہیں۔
