کن ممالک میں کل بروز جمعہ عید الفطر 2026 منانے کا اعلان؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث آج 30 روزے مکمل ہوگئے جب کہ عیدالفطر کل 20 مارچ بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور بحرین سمیت کئی خلیجی ممالک میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد 30 روزے مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان سمیت ایشیا اور دیگر ممالک میں آج چاند نظر آنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان ممالک میں ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیا، بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ایشیائی خطے میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جس کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔
تاہم عید کا حتمی اعلان متعلقہ حکومت اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں چاند دیکھنے کے طریقے مختلف ہیں۔ زیادہ تر ممالک روایتی نظاروں کو ترجیح دیتے ہیں، جب کہ کچھ فلکیاتی حسابات کو بھی مدنظر رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے عید کی تاریخوں میں فرق ہوتا ہے۔
