پشتونوں کے خلاف سازشی عناصر کے منصوبے طشت ازبام ہورہے ہیں اور اسی طرح مسلط حکومت کو چھوڑا گیا تو ملک کے بحران مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں،عبدالرحیم زیارت وال


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر نواں کلی خلجی آباد علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام درجنوں افراد کی شمولیت کا پروگرام مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ شمولیت کے پروگرام سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری برائے قانونی امور حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ، ضلع معاون سیکرٹری اکرم خان خلجی ، تحصیل صدر سیکرٹری نعیم پیر علیزئی،تحصیل معاون یونس آغا، خلجی آباد علاقائی سیکرٹری روزی خان ودیگر مقررین نے خطاب کیا ۔اس موقع پر حاجی راز محمدترہ کئی، عبدالرزاق ترہ کئی ، سرباز ترہ کئی حاجی عبدالمتین خلجی، جانان خان ترہ کئی اور نور اسلام کی قیادت میں 45افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مقررین نے پارٹی میں شمولیت کرنیوالوں کو فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو امید ہے کہ ان کی شمولیت سے پارٹی نواں کلی خلجی آباد میں مزید منظم ہوں گی اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچاکر مزید عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کیا جائے گا۔ شمولیت کی تقریب سے عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کرتے ہوئے ایک جانب خلیج میں ایران ، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کی جھڑپیں جاری ہیں گزشتہ روز کابل کے ایک ہسپتال پر حملہ جس میں چار سو سے زائد مریض جام شہادت نوش کرچکے ہیں جس پر پارٹی انتہائی دُکھ اور گہرے رنج وغم کا اظہار کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے موقع پر تقریباً 2کرورڑ انسان لقمہ اجل بنے تھے اور 1945کو تیسری عالمی جنگ کو روکنے کے لیے تمام دنیا کے ملکوں نے اقوام متحدہ کا ادارہ تشکیل دیا تھا لیکن خلیج میں جاری جنگ روز بروز وسیع ہوتا جارہا ہے اور اقوام متحدہ اور اس کے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ خلیج کی جنگ بندی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں کئی ایسا نہ کو کہ یہ جنگ تیسری جنگ عظیم کی شکل اختیار نہ کر جائے۔ اسی طرح افغانستان اور پاکستان کو اپنے معاملات خود حل کرنے کی راہ اپنانی ہوگی اور دونوں ملکوں کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانا ہوگا جس سے عالم انسانیت کی تباہی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 2024کا الیکشن پر الیکشن شفافیت کے ادارے فافن ، اقوام متحدہ ، یورپی یونین ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ملک کے تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں نے پاکستان کے الیکشن کو فراڈ ،دھوکہ دہی اور زروزور کا الیکشن قرار دیا تھا اور اس فراڈ دھوکہ دہی کے الیکشن کے پارلیمنٹ نے ملکی آئین پر حملہ کرکے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ۔ عدلیہ کے اختیارات وآزادی مکمل سلب کی گئی ۔ میڈیا کا گلہ گھونٹا گیا ، صوبائی خودمختاری کوپائمال کرتے ہوئے سویلین اتھارٹی کا خاتمہ کیا گیا۔ سیکرٹری ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر برائے نام ہیں ضلعوں کوایف سی کے کرنلز چلارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل ،کرپٹ، رشوت خور وزراء نہایت بے شرمی سے ترقیاتی کاموں کے پرسنٹ اور جیب بھرنے کے سوائے کسی حکومتی امور سے کسی کا کوئی تعلق نہیں ۔ مہنگائی ، بیروزگاری نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ اس وقت ملک میں بدامنی ، چوری ، ڈکیتی اور لاقانونیت کا دور دورہ ہے ۔ سکول ،کالجز اور محکمہ صحت بربادی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ۔ ڈاکٹرز، ٹیچرز ،سکولوں سے غیر حاضر ہیں اور صوبے میں تقریباً 14لاکھ بچے سکولوں میں ہیں اور 30لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ سکول عمر کے بچوں کو سکولوں میں لانا اور ان کے پڑھائی کا انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ تاریخ کے اس مسلط کرپٹ اور پرسنٹ مافیا سے نجات دلانا پارٹیوں اور ملک اور صوبے کے جمہوری عوام کے فرائض میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے خلاف سازشی عناصر کے منصوبے طشت ازبام ہورہے ہیں اور اسی طرح مسلط حکومت کو چھوڑا گیا تو ملک کے بحران مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں ۔ معیشت کی زبوں حالی کے چرچے عام ہیں اور بھاری رقم قرض لیکر پہلے سے لیئے گئے قرضوں کی سود اور اصل زر کی ادائیگی کی جارہی ہیے ۔ پیداواری صلاحیت زراعت ، مائنز منرل اور صنعت کی پیداوار روز بروز گھٹ رہی ہے اور تجارتی خسارہ 55فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے اور برآمدات درآمدات سے دوگنا ہوگئی ہے ۔ بربادی کی اس صورتحال میں ملک کی تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ انہوں نے موجود ہ ناکام نااہل اورمسلط کرپٹ حکومتوں سے عوام کو چھٹکارہ دلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت اور حالات میں پارٹی کے زیر اہتمام عید الفطر کے چوتھے روز ضلع پشین کا جلسہ عام ہوگا جس میں ملکی ، بین الاقوامی ، خلیج کی جنگ اور پاکستان اورافغانستان کے درمیان جھڑپوں سے درپیش انتہائی نازک اور خطرناک صورتحال پر بحث ہوگی ۔ پارٹی کارکنان جلسے کی بھرپور تیاری ، شرکت کے لیے اپنی صفوں کو منظم کرے ۔

WhatsApp
Get Alert