مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، قاسم سوری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قاسم سوری کا کہنا ہےکہ مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا . ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے اہم ذمہ داری میرے کندھوں پر رکھی ہے .

انہوں نے کہاکہ تنظیم سازی کے لیے تمام اضلاع میں جاؤں گا، بلوچستان میں تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کی جائے گی . ڈپٹی اسپیکرنے کہاکہ چاہتےہیں نوازشریف واپس آئیں،جیل میں وقت گزاریں . قاسم سوری نے کہاکہ بلوچستان میں لسانیت کا فرق ختم کریں گے،کوشش ہوگی وفاق بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ وسائل کااستعمال کرسکے، تمام لوگوں کو ایک ساتھ لیکر چلوں گا . انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے کورونا اقدامات کو دنیا نے سراہا ، حکومت نے کم وسائل کے باوجود اچھی حکمت عملی سے عوام کو بچایا . ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو بتایا اسلام امن کا مذہب ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی پارٹی صدر منتخب ہوا ہوں . . .

Ad
متعلقہ خبریں