عید کا دن خوشیوں، محبت، رواداری اور بھائی چارگی کے فروغ کا پیغام لے کر آتا ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت، ہمدردی اور ایثار کا درس دیتا ہے، صوبائی وزیر داخلہ وبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ وبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن خوشیوں، محبت، رواداری اور بھائی چارگی کے فروغ کا پیغام لے کر آتا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت، ہمدردی اور ایثار کا درس دیتا ہے، اور عیدالفطر ان روحانی اقدار کو عملی زندگی میں اپنانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشرے میں اتحاد، یگانگت اور بھائی چارگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم ایک پرامن اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکیں۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد موجود نادار اور مستحق افراد کو بھی شامل کریں اور ان کے ساتھ محبت اور خلوص کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ یہی عمل حقیقی عید کی خوشی ہے اور اس سے معاشرے میں باہمی ہم آہنگی اور اخوت کو فروغ ملتا ہے۔
حکومت بلوچستان عید کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی خوشیاں منا سکیں عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک و صوبے میں امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں باہمی محبت، بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق دے۔

WhatsApp
Get Alert