سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

رىاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔
دبئی، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، یمن اور روس میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جبکہ آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز سڈنی کی ایک مسجد میں عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔
