صدر زرداری کا فریال تالپور کو عہدے کی آفر دینے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)صدر آصف زرداری نے انکشاف کیا فریال تالپور کو عہدے کی آفر کی لیکن وہ کوئی سرکاری عہدہ لینے کو تیار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی سندھ کے اہم پارلیمانی پارٹی اجلاس کا احوال سامنے آیا، جس میں صوبائی وزراء اور ارکانِ اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صدر آصف علی زرداری نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فریال تالپور کو ایک اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تاہم وہ فی الحال کوئی بھی سرکاری عہدہ لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
صدر زرداری نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ فریال تالپور کو کس مخصوص عہدے کی آفر کی گئی تھی، جس پر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔
اجلاس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات میں مرتضیٰ وہاب کی محنت اور لگن کی خصوصی تعریف کی۔
