کراچی،13 سالہ لڑکی کی لاش گھر سے برآمد، پولیس کو قتل کا شبہ
کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں 13سالہ لڑکی اپنے ہی گھر میں مردہ پائی گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے گلے پر دوپٹا کسا ہوا تھا جس سے ایسا لگتا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کی و الدہ کچھ عرصہ پہلے انتقال کرچکی ہیں جبکہ والد پیشے سیکارپینٹر ہیں جو واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے ا ور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔