رواں سال مقامی سطح پر تیار کئے گئے موبائل فون کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی

رواں سال تیار کئے گئے موبائل فونز میں سے 90 لاکھ سے زائد 4 جی اسمارٹ فون تھے

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) رواں سال کے دوران ملک میں مقامی سطح پر تیار کئے گئے موبائل فونز کی تعداد 2 کروڑ21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 11 ماہ(جنوری تا نومبر 2011)کے دوران پاکستان کے مقامی مینوفکچرنگ پلانٹس میں بننے والے موبائل فون کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی سے زیادہ ہوگئی ہے۔ رواں سال کے ابتدائی ماہ میں ملک کی مقامی کمپنیوں نے 2 کروڑ 21 لاکھ موبائل فون سیٹ تیار کئے جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 99 لاکھ سے زائد موبائل فون سیٹ تیار کئے گئے تھے۔

رواں سال تیار کئے گئے موبائل فونز میں سے 90 لاکھ سے زائد 4 جی اسمارٹ فون تھے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کا بڑھتا رجحان موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ اتھارٹی کے ریگولیٹری نظام میں مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کے دوران مقامی سطح پر ریکارڈ موبائل فون کی تیاری کے باوجود صرف جولائی سے نومبر کے دوران 85 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

1 hour ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

1 hour ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago