ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم گفتگو: وائٹ ہائوس کی تصدیق ‘ ایران جنگ بارے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد/واشنگٹن(قدرت روزنامہ) وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ایران جنگ کے حساس موضوع پر ہونے والے حالیہ ٹیلی فونک رابطے کی باضابطہ تصدیق نے عالمی سفارتی حلقوں میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے ممکنہ طور پر “عالمی ثالث” بننے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے اس گفتگو کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کے متوقع دورہِ اسلام آباد کے حوالے سے فی الحال محتاط رویہ اپنایا ہے، تاہم مغربی میڈیا کی ان رپورٹس نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی ہے جن کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور وِٹکوف اگلے ہفتے اسلام آباد پہنچ کر ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ وہ بدلتے ہوئے حالات میں میڈیا کے ذریعے حساس سفارتی مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا بلکہ باضابطہ اعلانات کا انتظار کیا جائے۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی دفترِ خارجہ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر تہران اور واشنگٹن آمادہ ہوں تو پاکستان اس تاریخی ثالثی کی میزبانی اور خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کو مکمل تیار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی بساط پر اسلام آباد ایک بار پھر بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert