ہانیہ عامر کا عید پر بولڈ ساڑھی لک: مداح کیوں آپے سے باہر ہو گئے؟


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر عید الفطر کے موقع پر اپنے منفرد اور بولڈ ساڑھی لک کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں، جہاں سلیو لیس بلاؤز اور روایتی پراندے کے امتزاج کو مداحوں کی بڑی تعداد نے مذہبی تہوار کے تقدس کے منافی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب صارفین نے اداکارہ کے لباس کو “عید کے بجائے دیوالی کا لباس” قرار دیتے ہوئے سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔
تاہم دوسری جانب ہانیہ کے وفادار مداح ان کے اس جدید انداز اور ذاتی انتخاب کے دفاع میں بھی سامنے آئے ہیں جس کے باعث انٹرنیٹ پر ایک نئی جنگ چھڑ گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert