فضا علی کی تیسری شادی: کیا اداکارہ کے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور 4 بچوں کے باپ ہیں؟


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے 41 سال کی عمر میں اعجاز نامی شخص کے ساتھ اپنے نکاح کا اچانک اعلان کر کے سوشل میڈیا پر ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے، جہاں مداحوں کی جانب سے ان کے تیسرے شوہر کے بارے میں چونکا دینے والے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے فوٹو شوٹ کے بعد صارفین نے تبصروں میں دعویٰ کیا ہے کہ فضا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کے باپ ہیں، جبکہ اداکارہ کی جانب سے اپنی عمر 41 سال بتانے پر بھی بحث چھڑ گئی ہے اور کئی صارفین نے ان کے پرانے ڈراموں کا حوالہ دیتے ہوئے اس بیان کو حقیقت کے منافی قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تاہم تنازعات کے باوجود مداحوں کی ایک بڑی تعداد انہیں نئی زندگی کی دعائیں بھی دے رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert