کیا سماراج نے نامور صحافی ارشاد بھٹی سے شادی صرف شہرت کے لیے کی؟ سابقہ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف ترین سیاسی تجزیہ کار اور سینیئر صحافی ارشاد بھٹی اور ان کی اہلیہ، سابقہ اداکارہ سما راج نے پہلی بار اپنی نجی زندگی اور دوسری شادی کے حوالے سے ایسے انکشافات کر دیے ہیں جنہیں سن کر مداحوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
عید کے ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے اپنی پہلی اہلیہ کی وفات کے بعد گزرنے والے کربناک لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “اپنی محبت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرنا ایک مرد کے لیے زندگی کا سب سے بڑا خسارہ ہے”، تاہم انہوں نے سما راج کو اپنی اندھیری زندگی میں امید کی ایک نئی کرن قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سما راج نے انکشاف کیا کہ ان کی محبت کی بنیاد ارشاد بھٹی کا والہانہ رومانوی انداز، ان کا خیال رکھنے والی طبیعت اور وہ خاص عیدی و تحائف ہیں جو وہ آج بھی روایتی محبت کے ساتھ انہیں پیش کرتے ہیں۔
اس جوڑے نے واضح کیا کہ ان کا رشتہ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے جس نے سوشل میڈیا پر جاری چہ میگوئیوں کو ایک مثبت پیغام میں بدل دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert