امریکہ اور ایران کشیدگی پاکستان کوششیں رنگ لے آئیں،فنانشنل ٹائمز

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت اور ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
اخبار کے مطابق پاکستان کی کوشیشیں جنگ کے خاتمے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں رنگ لانے لگی ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات چیت کو مؤثر قرار دیا گیا۔
اگرچہ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کے رابطوں کی تصدیق سے انکار کیا، برطانوی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ بحران انتہائی حساس نوعیت کا ہے، اور پاکستان کی ثالثی نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اخبار نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کی آگ کو تھوڑا سا ٹھنڈا کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
