کیا علیزے شاہ نے واقعی پلاسٹک سرجری کروائی؟ 20 کلو وزن کم ہونے کی ایسی وجہ بتا دی کہ سب دنگ رہ گئے

کراچی (ڈیلی قدرت) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور متنازع اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی پلاسٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی دھماکے دار تردید کرتے ہوئے اپنی ماں کی قسم کھا لی ہے کہ انہوں نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ محض چند ویوز حاصل کرنے کے لیے ان پر جھوٹے الزامات لگانا افسوسناک ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی شکل میں نمایاں تبدیلی کسی سرجری کا نہیں بلکہ شدید ‘ڈپریشن’ کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے صرف دو ماہ میں ان کا 20 کلو وزن کم ہو گیا تھا۔ علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ بارہا وضاحت کر چکی ہیں لیکن لوگ اب بھی جھوٹی خبریں پھیلا کر انہیں نشانہ بنا رہے ہیں، لہٰذا عوام قیاس آرائیوں پر کان دھرنے کے بجائے حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
