ڈیل کی خبریں حقیقت یا فسانہ؟ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے ’خفیہ آپریشن‘ پر خاموشی توڑ دی


راولپنڈی (ڈیلی قدرت) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پونے تین سال سے ناحق قید کاٹنے والے شخص کے بارے میں “ڈیل” کی افواہیں پھیلانا سراسر مضحکہ خیز ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عید جیسے بڑے تہوار پر بھی جیل مینوئل کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خاندان کو ملاقات سے محروم رکھا گیا۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے تیسرے خفیہ طبی طریقہ کار (پروسیجر) پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس حساس معاملے کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، جبکہ جیل انتظامیہ ذاتی معالجین کو معائنے کی اجازت دینے سے مسلسل انکاری ہے جو کہ کسی بڑی سازش کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر نورین نیازی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈیل کی ضرورت ان لٹیروں کو ہوتی ہے جن کے اثاثے اور اولادیں بیرونِ ملک ہوں، بانی پی ٹی آئی ایک بے گناہ قیدی ہیں جن پر ہونے والے انسانی حقوق کے مظالم اب بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کر رہے ہیں، لہٰذا “ڈیل” کا شوشہ چھوڑ کر عوامی توجہ ان کی گرتی ہوئی صحت اور غیر قانونی قید سے نہیں ہٹائی جا سکتی۔

WhatsApp
Get Alert