سعودی عرب پر بڑا حملہ ناکام ہو گیا؟ 30 ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کی تباہی کے بعد ریاض کا اہم اعلان

ریاض (ڈیلی قدرت) سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے 25ویں روز سعودی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ایک بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 30 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے، جس سے خطے میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض کو بھی تین بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جن میں سے ایک کو فوری طور پر مار گرایا گیا جبکہ دیگر دو غیر آباد علاقوں میں جا گرے، اس کے علاوہ مزید 7 ڈرونز کو بھی مشرقی صوبے میں زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا بھرپور حق استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ملکی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جس کے باعث پورے مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی الرٹ ہائی کر دیا گیا ہے۔
