شادی کے 11 دن اور پھر 11 سال بعد شوہر بیوی کو نیند سے کیسے جگاتے ہیں ؟ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے شوہر اور بیٹے اذہان کے ہمراہ اکثر دلچسپ اور ہلہ گلہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم اس مرتبہ شعیب ملک نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی ہے کہ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی ۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شادی کے گیارہ دن بعد اور پھر 11 سال بعد اپنی اہلیہ کو نیند سے جگانے کے طریقے کو انتہائی مضحکہ خیز انداز میں پیش کیا گیاہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے محض 11 دنوں کے بعد ثانیہ مرزا مزے سے کمبل اوڑھے بیڈ پر سور ہی ہیں اور شعیب ملک انہیں جگانے کیلئے اپنے ہاتھوں سے کافی کا مگ لے کر آتے ہیں اور محبت سے جگاتے ہیں ساتھ ہی اسی ویڈیو کے دوسرے حصے میں شعیب ملک شادی کے 11 سال بعد کی صورتحال بیان کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو جگانے کیلئے بیڈ پر چڑھ جاتے ہیں اور زور زور سے چھلانگیں لگانے لگتے ہیں ۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہاہے اور تیزی سے شیئر بھی کیا جارہاہے ۔ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیئے جارہے ہیں ۔
ایک صارف نے کھلاڑی کو ’خبردار ‘ کرتے ہوئےکہا کہ ’’ شعیب بھائی آپ کو کنفرم مار پڑ جانی ہے ‘‘۔
ایک اور صارف نے شعیب ملک کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’’حقیقی زندگی میں ایسا ہی ہوتا ہے ‘‘۔