اسموگ ختم نہ ہوسکی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر،شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 415 ریکارڈ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں اسموگ ختم نہ ہوسکی،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر ، اتوار کو شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 415 ریکارڈ کیا گیا . بھارتی شہر دہلی 370 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، لاہور میں سب سے زیادہ آلودہ علاقہ کوٹ لکھپت ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 633 ریکارڈ کیا گیا ہے .

پنجاب کے دیگر شہروں میں فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 466، بہاولپور میں 408، گوجرانوالہ میں 357 ریکارڈ کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں