“لڑکوں کو گولڈ میڈل نہیں ملتے، انہیں ستارۂ بسالت ملتا ہے”کیپٹن حسنین اختر شہید کے کہے گئے الفاظ حقیقت بن گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن حسنین اختر شہید کو وطن کے لیے شاندار خدمات اور بہادری کے اعتراف میں ستارۂ بسالت سے نواز دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کیپٹن حسنین اختر شہید نے ایک موقع پر اپنی بہن سے کہا تھا کہ “لڑکوں کو گولڈ میڈل نہیں ملتے، انہیں ستارۂ بسالت ملتا ہے”، اور آج ان کے اس عزم اور جذبے کو حقیقت کا روپ مل گیا۔
کیپٹن حسنین اختر شہید کا تعلق 143 لانگ کورس سے تھا اور انہوں نے 8 میڈیم آرٹلری اور بعد ازاں 3 کمانڈو بٹالین، اسپیشل سروسز گروپ (SSG) میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 20 مارچ 2025 کو وطن کے دفاع کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔
ان کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، جبکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
