حازمین حج کیلئے نئی سہولت متعارف، جانیں فوائد اور طریقہ کار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حج محافظ سکیم کے تحت رواں سال حجاز مقدس کے دوران کسی بھی حاجی کی موت کی صورت میں لواحقین کو 20 لاکھ تک کی ادائیگی کی جائے گی اور کسی بھی حادثے میں کسی عضو کے ضائع ہونے کی صورت میں تقریباً 10 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
سرکاری سکیم کے لیے 119,210 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ اس سال پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور شکایات کی صورت میں انہیں بلیک لسٹ کر کے مستقل پابندی عائد کر دی جائے گی، اس کے ساتھ بھاری جرمانے یا کوٹہ میں کمی بھی کی جائے گی۔
اسی طرح عازمین حج کو ادویات سمیت 24 گھنٹے طبی اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ایک ہزار عازمین کے لیے ایک ڈاکٹر اور دو پیرا میڈیکل اسٹاف ہوگا۔ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔
اس سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے لیے تمام اہل افراد کے لیے حج تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان سے کل 179,210 عازمین سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔
