موٹرسائیکل اور گاڑی سستی؟ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)ایک طرف غربت اور مہنگائی کا رونا، دوسری طرف گاڑیوں کی خریداری،رواں سال ساڑھے 14 لاکھ گاڑیاں وموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ کروا ئی گئیں۔لاہورمیں رواں سال 65 ہزارگاڑیاں جبکہ ساڑھے 4لاکھ سے زائدموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں ۔اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد رجسٹریشن میں اضافہ ہوا۔ سٹی 42کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے باوجود گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال شہریوں نے 14 لاکھ 6 ہزارموٹرسائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ کرائیں۔

پنجاب بھر میں 1 لاکھ 5 ہزار893 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔لاہور میں رواں سال 65 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ پنجاب بھرمیں رواں سال 12 لاکھ 86 ہزار موٹر سائیکلیں جبکہ لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں۔ گزشتہ سال کی نسبت گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 40 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز رجسٹریشن کی مد میں 8 ارب 33 کروڑ کی رقم وصول کی ہے، جبکہ لاہور میں پونے 5 ارب سے زائد کی رقم وصول ہوئی جوکہ گزشتہ سال کی نسبت سے 4 ارب 33 کروڑ روپے اضافی ہے۔