پنجاب

موسمِ سرما کی پہلی بارش سے سردی میں اضافہ،،بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں جن میں فیصل آباد ، لودھراں ، کبیروالا ، گوجرہ ، جہانیاں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شامل ہیں وہاں موسم سرما کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسی طرح صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے شمال مغرب داخل ہوگیا ہے ،

جس کے باعث مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھا گئے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں ، پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں ہلکی بارش ، مسلم باغ ، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی کے علاقوں اور وادی کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، آج رات سے شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مغربی ہوائوں کے سلسلہ کا پاکستان میں داخل ہونے کے بعد آج اتوار سے منگل تک پنجاب ، بلوچستان ، سندھ میں بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ خیبرپختونخواہ ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار سے پنجاب میں لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور فیصل آبادسمیت جنوبی پنجاب میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ، کوئٹہ ، زیارت ، پشین اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے ، کراچی، سکھر، میر پور خاص اور صوبے کے متعدد شہروں میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا ہ میں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی ، آج اتواررات سے منگل کے دوران مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ، ناران، کاغان، ہنزہ، اسکردو میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں