دلہن نے شادی کے جوڑے پر کس کی تصویر بنوائی؟ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں منفرد انداز میں انٹری بھی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ مہمانوں کی نظریں دولہا دلہن پر مرکوز ہوتی ہیں، نئے جوڑے کو دیکھنے کے لئے اضطراب میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ دولہا دلہن شادی کو یادگار بنانے کے لئے کچھ خاص کرتے ہیں جیسا کے ایک پاکستانی دلہن نے کیا،شادی کی تقریب میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق شادی کا دن ہر نئے جوڑے کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ نئی زندگی کی شروعات کرنے سے قبل کئی نشیب وفراز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمسفر ہم خیال ہو تو زندگی کی گاڑی آسانی سے رواں دواں چلتی رہتی ہے، شادی کو یادگار بنانے کے لئے آج کل دولہا، دلہن کی جانب سے کچھ منفرد کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس کو دیکھنے والے ہنس ہنس کے لوٹ پھوٹ ہوجاتے ہیں جبکہ حیرت زدہ بھی نظر آتے ہیں، گزشتہ روز ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھنے والے اور شادی کی تقریب میں موجود مہمان بھی دنگ رہ گئے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن جیسے ہی میرج ہال میں انٹر ہوتی ہے تو اس کے جوڑے پر دلہے کی تصویر بنی ہوتی ہے جبکہ ساتھ اپنی بھی بنوائی۔دلہن کی پوتلی یعنی پاؤچ پر لکھا ہوا ہے کہ عُمیر کی مناہل۔