ویڈیو: راولپنڈی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالی دلہن گرفتار، دلہا فرار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے تھانہ مندرہ کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق دلہن کے پاس اسلحہ لائسنس بھی نہیں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لہنگا پہنے دلہن ثناء شہریار فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کی گئیں، جبکہ دلہا موقع سے فرار ہوگیا جس کا تعاقب جاری ہے۔
اس نے کیا ساتھ نبھانا تھا 🤭
راولپنڈی، تھانہ مندرہ کی حدود میں دلہن کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل Sp صدر نے نوٹس لیتے ہوۓ دلہن کو گرفتار کر کے آڈیالہ جیل منتقل کر دیا،جبکہ دولہا فرار ہو گیا🤦 pic.twitter.com/Yg05eo5hfJ— Ather Salem® (@AthSal01) March 26, 2026
پولیس کے مطابق واقع تھانہ مندرہ میں گزشتہ رات پیش آیا، دلہن کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو موصول ہوگئی ہے، مقدمہ درج کرکے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ دلہے نے دلہن کو پستول دیا فوٹوگرافر نے ڈائریکشن دی اور دلہن نے فائر کھول دیے، دلہن نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر لیڈی کانسٹیبل نے کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق مخبر نے ہوائی فائرنگ کی خفیہ اطلاع پولیس کو دی تھی، جب کہ دلہن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، دلہن کے ورثاء نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔
