ٹریفک جام ، عاطف اسلم کی کنسرٹ میں بائیک پر انٹری، ویڈیو دیکھیں

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے موسیقی سے محبت کی مثال قائم کر دی۔ کراچی میں ٹریفک جام ہونے کے باعث عاطف اسلم موٹرسائیکل پر کنسرٹ کیلئے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جب گلوکار عاطف اسلم کنسرٹ کیلئے نکلے تو کراچی کا ٹریفک جام ان کے صبر کیلئے امتحان بن گیا۔جس کے بعد انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، جھٹ سے موٹر سائیکل پر سوار ہو ئے اور کراچی شہر کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا انجوائے کرتے ہوئے کنسرٹ کے مقام پر پہنچ گئے۔

عاطف اسلم سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد گزشتہ شب انہیں سننے کیلئے کنسرٹ کے مقام پر پہنچی جس کے باعث ٹریفک شدید جام ہوگیا تھا اور عاطف اسلم کو موٹر سائیکل پر کنسرٹ کے احاطے میں داخل ہونا پڑا۔عاطف اسلم کی موٹرسائکل پر انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے تو ان کے شائقین کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ بائیک پر عاطف اسلم سوار ہیں تاہم جب انہیں معلوم ہوا ہے موٹرسائیکل پر اور کوئی نہیں عاطف اسلم ہیں وہ ان کے پیچھے بھاگے تاہم تب تک وہ گیٹ سے اندر جاچکے تھے۔