اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈانس کی نئی ویڈیو نے دھوم مچادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرکے ڈانس کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ کو اپنے کسی دوست کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

دیدہ زیب لباس میں ملبوس ہانیہ عامر پنجابی گانے پر سہیلیوں کے ایک گروپ میں ڈانس کررہی ہیں۔ہانیہ عامر کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح اسے خوب پسند کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ہانیہ عامر پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ہیں حال ہی میں ایک نئے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں کام کر رہی ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ڈرامے کا ٹریلربھی شیئر کیا ہے۔