جیکی شروف کے والد نے شادی سمیت میری زندگی سے متعلق دو پیشگوئیاں کی جو سچ ہوئیں ، ٹوئنکل کھنہ

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنک کھنہ نے انکشاف کیا کہ جیکی شروف کے والد نے ان کی زندگی سے متعلق دو پیشگوئیاں کی تھیں اور دونوں ہی حیران کن طور پر سچ ثابت ہوئیں ۔
ٹوئنکل کھنہ کے ویب شو میں اداکار جیکی شروف بطور مہمان شریک ہوئے ، ٹوئنکل کھنہ نے شو کے دوران بتایا کہ جیکی شروف کے والد نجومی تھے اور مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کرتے تھے ، انہوں نے میری زندگی سے متعلق دو پیشگوئیاں کیں اور حیران کن طور پر دونوں ہی سچ ثابت ہوئیں ۔
ٹوئنکل کا کہنا تھا کہ جیکی کے والد کاکو بھائی شروف میرے والد رجیش کھنہ کے دوست تھے ، انہوں نے ایک بار والد سے کہا کہ ٹوئنکل کی شادی اکشے کمار سے ہو گی ، اس وقت میں اکشے کمار کو نہیں جانتی تھی اس لئے میں حیران تھی کہ یہ اکشے کمار کون ہے ، لیکن بعد ازاں میری شادی اکشے کمار سے ہی ہوئی ۔ٹوئنکل کے مطابق کاکو بھائی شروف نے دوسری پیش گوئی کی تھی کہ ٹوئنکل کھنہ لکھاری بنیں گی اور یہ بھی درست ثابت ہوئی ۔