این اے 256 خضدار میں سیکیورٹی خدشات پر الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست، فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا: بابر یوسفزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 256 خضدار میں سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ خطرات کے باعث الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے این اے 256 خضدار میں سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ خطرات کے باعث الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے تاہم الیکشن کروانے یا مؤخر کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کریں گا۔
