ویڈیو: دبئی، ابوظبی اور عجمان سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں۔
متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد دبئی، ابوظبی، عجمان اور راس الخیمہ سمیت مختلف ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
شارجہ میں بارش کے باعث سڑکیں دریا کامنظر پیش کرنے لگیں جہاں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
عاجل : أمطار العزم تقترب من حجم امطار الهدير سيول وكميات هائلة من الأمطار في مناطق الإمارات #منخفض_العزم #أخبار_الإمارات #مركز_العاصفة
27/03/2026 pic.twitter.com/F49lwHc0WA— مركز العاصفة (@Storm_centre) March 26, 2026
سیلابی صورتحال میں پھنسے شہریوں کو پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ادھر ابوظبی کے مرکزی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔
الامارات : الان جريان جارف لوادي البيح في رأس الخيمة #منخفض_العزم #أخبار_الإمارات #مركز_العاصفة
27/03/2026 pic.twitter.com/hV0CQEOnvE— مركز العاصفة (@Storm_centre) March 27, 2026
اس کے علاوہ دبئی میں ائیرپورٹ اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس پر حکام نے مسافروں کو 3 گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شیخ زاید روڈ اور ابوظبی جانے والی بڑی شاہراہیں کھلی ہیں۔
CRAZY weather in UAE
WILD winds, apocalyptic floods and lightning pic.twitter.com/Pp9YIssqfG
— RT (@RT_com) March 27, 2026
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے اور ہفتہ سے موسم بہتر ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
امارات کے محکمۂ اوقاف نے لوگوں کو نمازیں گھر میں پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔
