عازمین کو حج تربیت، ویکسی نیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن دینے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزارت مذہبی امور نے عازمین کو حج تربیت، ویکسی نیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں تربیت اور ویکسی نیشن 8 اپریل سے شروع ہوگی،عازمین کی تربیت اور ویکسی نیشن کے لئے متعلقہ حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی۔ترجمان کے مطابق تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ بھی فراہم کیے جائیں گے،عازمین حج اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں،حاجی کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لیے بینکوں کے کائونٹرز بھی ہوں گے۔
