کوئٹہ کسٹمز کی مانی خوا اور نوتال کے مقام پر کاروائیاں ، 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمدکرلیا
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کسٹمز کی مانی خوا اور نوتال کے مقام پر کاروائیاں ، 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمدکرلیا گیا ہے ۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق مانی خواہ کے مقام پر ایک ٹرک سے غیر ملکی الیکٹرک ہیٹرز برآمد کرلئے گئے اس موقع پر ڈرائیور کی جانب سے جو جی۔ ڈی G.Dجنرل ڈیکلریشن پیش کی گئی اس میں اور ٹرک میں لوڈ سامان میں بہت بڑا فرق دیکھنے میں آیا۔ ٹرک سے ایرانی غیر ملکی ہیٹرز بڑی تعداد میں برآمد کی گئی۔ جو سرا سر اسمگلنگ کی زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح ایک اور گاڑی سے بڑی پیمانے پر غیر ملکی نائلون کی رسی برامد کی ہے۔ واضع رہے دونوں کاراویوں میں غلط GDیعنی غلط ڈیکلریشن کا سہارا لیا گیا ہے۔
غیر ملکی سامان گاڑیوں سمیت تحویل میں لے لیا گیا۔مذکورہ سامان کی قیمت 4 کروڑ روپے بنتی۔ کاروائی اسسٹنٹ کلکٹر باز گل اورانسپکٹر جمیل کاکڑ کی نگرانی میں کی گئی ، اسی طرح نوتال کسٹمز چیک پوسٹ کے مقام پر کسٹمز اسٹاف نے ایک ٹرک سے خشک انگور کی بڑی کیپ برآمد کی۔ اس کیس میں بھی دو نمبر یا جعلی G.Dکا سہارا لیا گیا۔ تلاشی کے دوران 120 پارسلز خشک انگور برآمد کی۔ مذکورہ سامان بمعہ ٹرک کو قبضے میں لیے لیا گیا۔ دونوں کاروائیوں میں درآمد شدہ ساماں کی مالیت5کروڑ سے زائد بنتی ہے۔نوتال کے مقام پر کاروائی میں اسسٹنٹ کلکٹر محمد سرفراز اور انسپکٹر علی احمد لہڑی اور سپاہیوں نے حصہ لیا۔کاروائی پر چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق ، کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر فرید خان اور ایڈیشنل کلکٹر معین افضل نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا ۔