میں نے ہمیشہ اپنے دل کی آواز سے گایا ہے جسے پذیرائی ملی ‘ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

پاکستان اوربیرون ممالک سے ملنے والی بے پناہ محبت زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ‘خصوصی گفتگو

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی آواز سے گایا ہے جسے ہر دور میں پذیرائی ملی ہے ،نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی بے پناہ محبت ملی ہیں جو میری زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے گلوکاری کے ساتھ فلموں میں اداکاری بھی کی مگر میرا اداکاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ لائیو کنسرٹ کے دوران ہزاروں افراد کا مجمع ہوتا تھا جس کی وجہ سے گانے والے کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا تھا لیکن ،بد قسمتی سے کچھ سالوں سے یہ سلسلہ منقطع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے جس میں ہماری پاک فوج نے مرکزی کردار ادا کیاہے اور میں اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہماری حفاظت کی ۔