کامیابی ،ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں،ناکامی کے خوف سے منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے ‘ ہمایوں سعید

جب بھی تواتر سے فلمیں بنائی گئیں تو اس سے انڈسٹری کو تقویت ملی ،تعطل سے انڈستری زبوں حالی کا شکار ہو ئی

لاہور(قدرت روزنامہ)ناموراداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اگر فلمیں بننے کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا تو انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کر ے گی ، کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور ناکامی کے خوف سے کبھی بھی منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ جب بھی تواتر سے فلمیں بنائی گئیں تو اس سے انڈسٹری کو تقویت ملی اور جب اس میں تعطل آیا تو انڈسٹری دوبارہ زبوں حالی کا شکار ہو گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی جا سکیں ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ نہ صرف فلم انڈسٹری کو تمام ٹیکسز سے چھوٹ دی جائے بلکہ مراعات بھی دی جائیں۔ اگر حکومت اس شعبے میں جوائنٹ ونچر کرے تو بہت جلد بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔