جنوری کا نہیں کہہ سکتا،نواز شریف جلد واپس آئیں گے، محمد زبیر

نواز شریف کو جیل کا خوف نہیں وہ پہلے بھی لندن سے واپس آئے تھے، نواز شریف کو نااہل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں تھی، انٹرویو ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ڈیل کریں گے اور کس کے ساتھ ڈیل کریں گے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعتماد مزید بڑھ گیا ہے، سابق گور نر اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جنوری کا نہیں کہہ سکتا لیکن نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ان کی واپسی مومینٹم تبدیل کردے گی . ایک انٹرویومیں محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو جیل کا خوف نہیں وہ پہلے بھی لندن سے واپس آئے تھے، انہیں جو غلط سزائیں دی گئی تھیں ان سب میں ریلیف مل جائے گا .

ایک سوال کے جواب میں زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں تھی . انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ڈیل کریں گے اور کس کے ساتھ ڈیل کریں گے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعتماد مزید بڑھ گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں